Jun 282011
 

 

Hamara Her Roz Tora Bora Ban raha hai

Na ja uskay tahamul per, kay be dhab hay grift uski

Incoming search terms:

 Posted by at 6:38 am
Jun 272011
 

22 مہی 2011 پاکستان مہران نیوی بیس میں چھ طالبان کا دیوار پھلانگ کر گھسنا اور اٹھارہ گھنٹے تک پاکستانی نیوی،پاکستانی ایر فورس ، پاکستانی فوج اور پاکستانی رینجرزکا مقابلہ کرنا اور چاليس ملین کے سارے جہاز تباہ کرنا پاکستان کے ایڈمرل نعمان بشیر،ایر مارشل شجاع پاشا اورکمانڈر انچیف پرویز کیانی جیسے تمام پاکستانی جرنیلوں کی نااھلی کا منہ بولتا ثبوت ھے۔ غیورجرنیل ایسے موقعوں پر خود کشی کو ترجیج دیتے ھیں،لیکن ھمارے جرنیل زندہ رھنا جانتے ھیں، بنگال کے جرنل عبیداللہ خان نیازی ( جرنل ٹاييگر) 92 ھزار فوجیوں سمیت ھتھیار ڈالنے کے باوجود زندہ رھے اور عیاشی سے زندہ رھے۔

اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد مین موجودگی پاکستانی فوج اور(ISI) کی لاعلمی پاکستانی دفاھی اداروں کے منہ پر کھلا طمانچہ ھے۔ لیکن غیرت تو غیرت مندوں کو آتی ھے،

، 2 مہی 2011 کی رات امریکی ھیلی کاپٹروں کا ایبٹ اباد تک پہنچ آنا، اپريشن میں اسامہ کو قتل کرنا اورپھر بحفاظت چلے جانا، پاکستانی فوج،(ISI) اور فضايیہ کی مکمل طور پر ناکامی نااھلی اور بزدلی کا دوسرا نام ھے۔ آخر فرعونوں سے پوچھے کون۔

امریکن جاسوس ریمنڈ ڈیوس پر پاکستان میں جاسوسی کرنے کا مقدمہ نہ چلانا پاکستانی فوج اور(ISI) کی پاکستان کے خلاف ایک کھلم کھلا غداری تھی۔ کس سیاستدان میں پوچھنے کی یا زالفقارعلی بھٹوکی طرح پھانسی پہ چڑھنے کی ھمت کہاں،

10 اکتوبر 2009 ، دس بجے دن راولپنڈی کے فوجی جی ایچ کیو میں طالبان کا گھس کر اس پر قبضہ کر لینا، اور چند طالبان کا پاکستانی فوج سے 18 گھنٹے تک لڑتے رھنا اور 8 محنت کش طبقہ کے فوجی نوجوانوں کو شہید کر دینا ھمارے دفاھی اداروں اور انکے جرنیلوں کے لیۓ چلو بھر پانی میں ڈھوب مرنے کی بات ھے۔

دن دھاڑے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر طالبان کا حملہ اور کرکٹ میچ بند کروانا، ھمارے دفاھی اداروں کی نااھلی کا کھلم کھلا ثبوت ھے،جرنل کیانی نے استعفا دینے کی بجاے تین سال اور نوکری کی مدت بڑھا لی، کیا فوجی لوٹ کھسوٹ ھے، اور کیا لوٹ کھسوٹ کا نظام ، عوام کے لیۓ بھوک، غربت،بے بسی اور لاچارگی اور جرنیلوں کی عیاشیاں،

کارگل میں سیکڑوں پاکستانی سپاھیوں کوارسال کرنا اور پھر انہیں ھندوستان کی فضایيہ کی بمباری میں تن تنہا شہید ھونے کے لیۓ چھوڑ دینا، پاکستانی جرنیلوں کی نااھلی اور بزدلی کا بد ترین واقعہ ھے۔ پاکستان کی ایر فورس کے جرنیل ایر کنڈیشنڈ بنگلوں میں آرام سے سوتے رھے، اور ھمارے سب نوجوان بچے شہید ھوۓ،

آج پاکستان ان جرنیلوں کے ھاتھوں میں ھے جنہوں نےجرنل مشرف کے ساتھ مل کر جناب نواز شریف کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹا، اورنواز شریف اور اسکے خاندان کو ملک بدر کیا، اور پھر ان ھی جرنیلوں کی مدد سے لال مسجد پرفاسفورس بم سے بمباری کر کے ھمارے معصوم بچوں اور عورتوں کوزندہ جلا دیا گیا، اسلام دشمن ملک امریکہ کے حکم پرپاکستانی جرنیلوں نے ڈالروں کی خاطر پاکستان کوایک خوفناک جنگ میں دھکیل دیا، جرنل مشرف کی طرح اس کے باقیات فوجی جرنیل اور کور کمانڈربھی پاکستان کو جلتا ھوا چھوڑ کرجلد ھی لنڈن یاترا پہ چلے جاھیں گے،

پچھلے چھ سالوں سے پاکستانی جرنیلوں نے امریکہ کو ڈرون حملوں کا بلینک چیک دے رکھا ھے،امریکہ ھمارے ھزاروں شہریوں کو ھماری سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ھوۓ بے رحمی سےقتل کررھا ھے، پاکستانی جرنیل اورجاگیردار سیاستدان خون بہا کے طور پر دھڑا دھڑ ڈالر وصول کرکے باھر کے ملکوں میں اپنا سرمایا جمح کر رھے ھیں، جرنل مشرف نے حال ھی میں لنڈن میں پندرہ ملین امریکن ڈالر کا فلیٹ خریدا ھے، یہ حقیر رقم جرنل مشرف کے حصے میں تب آي جب ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستانی جرنیلوں نےامریکہ کے حوالہ کیا،جرنل مشرف کے وھی امریکہ نواز ساتھی آج ھمارے ایر مارشل، نیوی کموڈور، اور کمانڈران چیف بنے ھوۓ ھیں،

1971 میں پاکستانی افواج کی بنگال میں زلت آمیز شکست اور 92 ھزار پاکستانی جرنیلوں اورافواج پاکستان کا ھندوستانی جرنل اروڑا کے سامنے پلٹن میدان میں ھتھیار ڈالنا پاکستانی فوج کا ایک بزدل ترین کارنامہ ھے۔ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار 92 ھزار کی تعداد میں کسی فوج نے دشمن کے سامنے ھتھیارڈالۓ تھے،

جب زالفقار علی بھٹو نے ملک میں ایٹمی پوگرام ختم کرنے کے امریکی مطالبہ کو ماننے سے انکار کیا تو امریکہ کے یہودی وزیر داخلہ ھنری کسنجر نے زالفقار علی بھٹو کو وارنگ دی کہ انہیں نشان عبرت بنایا جاۓ گا، پاکستانی جرنیلون نے امریکہ کے اس بد ترین مقصد کو پورا کیا۔ اور نہ صرف بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا،بلکہ ھنری کسنجرکوجرنل ضیا اور اسکے جرنیلوں نے تغمہ ھلال سے نوازا، یہ نہ صرف ایک بے غیرتی کی حد تھی، بلکہ پاکستانی جرنیلوں کی ملک سے غداری تھی،

1965 میں جب ھمارے ھزاروں نوجوان سپاھی جنگ میں شہید ھو رھے تھے، اس وقت جرنل ایوب اور اسکے جرنیل پاکستان کی قومی انڈسٹری ‘گندھارا انڈسٹریز’ کواپنے اور اپنے بچوں کے نام کروا رھے تھے،

ھمارے فوجی آمر جرنیل ھمیشہ پاکستان کے محسنوں کو زلیل خوار کرتے رھے، ،محد علی جناح کی حکم عدولی، لیاقت علی خان کا قتل، بنگال میں سیکڑوں دانشوروں اور نہتے بنگالیوں کا قتل عام،بنگالی بہنوں کی آبروریزی، زالفقار علی بھٹو کی پھانسی، عوام کو کوڑے، میاں نواز شریف اور اسکے خانران کی ملک بدری، بگتی کا قتل، بلوچستان پر فوج کشی ،پختونخواہ میں گھر گھر پر بمباری، پاکستانی فوج کے چند سب‍ق آموزکارنامے ھیں، کشمیرکون سا کشمیر، ھمارے جرنیل تو گرم ھوا برداشت نہیں کر سکتے، ایر کنڈیشنڈ کمروں میں سونے اور آٹھ لاکھ ماھوار تنخواہ لینے کے عادی ھیں،
پاکستان میں سیکیورٹی کے ادارے جن میں جرنیل ، پولیس کمشنر، رینجر اور حکومتی کارندے پاکستان کی دولت کودونوں ھاتھوں سے لوٹ رھے ھیں ، اور پاکستانی عوام موجودہ ظالمانہ نظام کی وجہ سے ایک بے بسی کی زندگی گزار رھی ھے۔ ھمارے حکمراں طبقےیعنی جرنیلوں،ججوں،کمشنروں، رینجروں اور جاگیردار سیاستدانوں کو پاکستان کا موجودہ استحصالی، ظالمانہ اور کافرانہ نظام خوب ان کو موافق آتا ھے، کبیونکہ اس نظام میں انہیں لوٹ کھسوٹ کی کھلی چھٹی ملتی ھے،

آج ھماری قوم کوان امریکہ نواز سیاسی جاگیرداروں اور جرنیلی گدھوں سے چھٹکارہ پانا ھو گا۔ عوام کے غصب شدہ خقوق واپس لینے ھونگے، مساوات اور انصاف پہ مبنی نظام عمر پھر لانا ھو گا، جرنیلوں ، ججوں ، بیورو کریٹوں،اور کرپٹ سرکاری کارندوں کا خاتمہ کرنا ھو گا، ملک سے جاگیردارانہ اور جرنیلی نظام حختم کر کے جاگیرداروں، وڈیروں اور جرنیلوں سے لی ھوی لاکھون ایکڑ زمین ھاریوں اور کسانوں میں بانٹنا ھو گا، آگر ھم جلد ایسا نہ کر سکے اور مزدوروں، محنت کشوں اور دھقانوں کے حقوق بحال نہ کر سکے تو یہ ملک بے انصافی کی آگ میں جل کر راکھ ھو

 Posted by at 7:35 am