HTML clipboard
گاڑی کے کالے شیشے لگانے پر میرا کا چالان
| |
ٹریفک وارڈن نے غیر قانونی طور پر گاڑی کے کالے شیشے لگانے پر اداکارہ میرا کا چالان کر دیا۔
میرا کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ جارہی تھیں کہ ٹریفک وارڈن نے انہیں روکا جس پر میرا طیش میں آگئیں جبکہ مذکورہ وارڈن نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ان کا چالان کر دیا اور ان کی گاڑی سے کالے شیشے بھی اتار دیئے۔ اس موقع پر میرا نے کہا کہ انہوں نے اپنی گاڑی پر کالے شیشے اس لئے لگائے تھے تاکہ نوجوان انہیں پہچان کر ہلہ گلہ نہ کریں۔ |
| انہوں نے کہا کہ اگر وہ گاڑی پر کالے شیشے نہ لگائیں تو پھر کیا وہ برقعہ پہن کر گھر سے نکلیں۔
میرا نے کہا کہ وہ ملک کی معروف اسٹار ہیں اور خاتون ہیں لیکن ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور عوام کے سامنے سڑک پر کھڑا کرکے انہیں تنگ کیا گیا۔ ان حالات میں وہ برقعہ پہن کر ہی باہر نکل سکتی ہیں۔ میرا نے کہا کہ سعودی عرب میں ٹی وی اداکاروں کو کار پر سیاہ شیشے لگانے کی اجازت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی ایسا ہی ہونا چاہئے۔ |
|