May 182011
 

٭ تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو دنیا سے کنارہ کش ہو اور آخرت کی طرف زیادہ مائل ہو۔
٭ تم میں سے سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں سے اچھا سلوک کرتا ہو اور اپنے اہل و عیال کا بہت خیال رکھتا ہو اور یاد رکھو کہ عورتوں کی عزت صرف کریم ہی کرسکتا ہے اور عورتوں کی توہین کمینہ ہی کرے گا۔ جو اپنی عورتوں کے معاملے میں اچھا ہو وہ سب سے اچھا ہے۔
٭ سب سے بہتر اسلام اس شخص کا ہے جس کے اخلاق بلند ہوں اور وہ شریعت کے مسائل و احکام سے بھی واقف ہو۔
٭ جو شخص اپنی عورتوں اور بیٹیوں کا زیادہ خیال رکھتا ہے وہی سب سے بہتر آدمی ہے۔
٭ بہترین شخص وہ ہے جس سے خیر کی ابتدا ہوتی ہو اور شر کا احتمال نہ ہو اور بدترین شخص وہ ہے جس سے خیر کی توقع نہ ہو اور اس کے شر کے امن نہ ہو۔
٭ امت کا بہترین شخص وہ ہے جو اللہ تعالیٰ سے مانگے اور لوگوں کو خدا کا محبوب بنانے کی کوشش کرے۔
٭ بہترین شخص وہ ہے جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں
٭ سب سے بہتر وہ شخص ہے جس کے دیدار سے تم کو اللہ تعالیٰ یاد آئے، جس کی باتوں سے تمہارے علم میں اضافہ ہو، جس کے عمل سے تمہاری رغبت آخرت کی طرف بڑھنے لگے۔
٭ بہترین دوست وہ ہے جب تم اللہ تعالیٰ کو یاد کرو وہ تمہاری مدد کرے اور جب تم اللہ تعالیٰ کو بھلادو تو وہ یاد دلائے۔
٭ بہترین شخص وہ ہے جس کو سب سے بہتر قرآن پڑھنا آتا ہو، شرعی مسائل سے واقف ہو، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرتا ہو اور صلہ رحمی میں سب سے آگے ہو۔
٭ بہترین عورت وہ ہے کہ جب شوہر اس کی طرف دیکھے تو سرور پیدا ہو اور جب اس کو حکم دے وہ اطاعت کرے اور شوہر کی مخالفت دل میں بھی نہ کرے اور نہ ہی معاملات میں ۔

 Posted by at 4:41 am

Mohabbat…… محبت

 Facts  Comments Off
May 182011
 

 

محبت
تتلیوں سے رنگ، کلیوں سے خوشبو، ہوا سے تازگی، دریاﺅں سے روانی اور زندگی سے امنگ کشید کی جائے تو محبت وجود میں آتی ہے۔ یہ الفت، حسن و عشق ، ہجر و وصال، غم و الم، سمندرکی گہرائیوں میں چھپا ایک گوہر ہے، جس میں چاہت جیسا انمول موتی موجود ہے۔ محبت ایک دھنک ہے، جس میں ہر رنگ نمایاں ہوتا ہے۔ محبت صرف عاشق کا مرتبہ ہی نہیں بڑھاتی بلکہ محبوب کی قدرومنزلت میں اضافہ کرتی ہے۔
محبت شاعری کی اساس ہے اور شاعر محبت کے پیامبر ہےں۔ شاعر ان پیغامات کو خوبصورت لفظوں میں پروکر غزل کے سانچے میں ڈھالتے ہیں مگر محبت اندھیروں اور بربادیوں کی نامہربان دیوی بھی ہے، جس کی زد میں آنے والے زندہ تو رہتے ہیں مگر تاعمر دل و جان کا نشان نہیں پاتے۔ محبت خوابوں اور خواہشوں کی راہ گزر ہے ، جو ہرروز نئے خواب اور آرزووں کو جنم دیتی ہے۔ محبت میں گرفتار ہونے کے بعد دل ہر لمحہ اک نئی آرزو کر بیٹھتا ہے۔

Incoming search terms:

 Posted by at 4:40 am