مرے ماں باپ قرباں ہوں محمدؐ پر الٰہی
فِدا امت کے انساں ہوں محمدؐ پر الٰہی

تجھے ہے واسطہ تیری ہی عظمت کا خدایا
کہ رائج ہو عقیدہ اُنؐ کی سُنت کا خدایا

ہم اُنؐ کے ذکر سے توحید کی بُنیاد رکھیں
یہ انؐ کا حکم ہے در پر ترے فریاد رکھیں

اُسے روزِ قیامت ہو نصیب ان کی شفاعت
جسے اِس زندگی میں شرک و بدعت سے ہو نفرت

محمدؐ کی محبت میں اجل آجائے یارب
تری توحید کا بادل یہاں چھاجائے یارب

 

Naat Shirkia Ashaar Qurani Ayate Kareema

Naat Shirkia Ashaar Qurani Ayate Kareema

© 2011 Fun and Entertainment Suffusion theme by Sayontan Sinha