Kamar ka dard kia hay
امریکہ کے ایک ڈاکٹر شعاعوں کی مدد سے آنکھوں کے علاج کا ایک ایسا طریقہ ایجاد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو مریض کی آنکھوں کا رنگ بدل دیتا ہے۔
ڈاکٹر گریگ ہومر کا دعوٰی ہے کہ اگر آنکھوں پر 20 سیکنڈ تک لیزر لائٹ ڈالی جائے تو اس سے بھوری پتلیوں کا رنگ ختم ہوجاتا ہے اور پھر بتدریج وہ نیلی ہوجاتی ہیں۔
ڈاکٹر ہومر اس بارے میں مزید تجربوں کے لیے ساڑھے سات لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تاہم بعض دوسرے طبی ماہرین نے اس معاملے میں احتیاط برتنے پر زور دیا ہے کیونکہ ان کے بقول اگر زیادہ دیر تک شعاعوں کو آنکھوں پر ڈالا جائے تو آنکھوں کی پتلیوں کے رنگ کو تباہ کرنے سے دیکھنے کی صلاحیت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
آنکھوں کے رنگ بدلنے کے اس طریقے کو متعارف کرانے کے لیے قائم کی گئی کمپنی کا اندازہ ہے کہ اس طریقے کے حفاظتی تجربات کو مکمل کرنے میں کم سے کم ڈیڑھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔